سوات(نمائندہ خصوصی)سردی کے موسم میں ملوک آباد گنبد میرہ منگورہ اور دیگر علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کے شدت لوگوں کوشدید مشکلات کا سامنا گھروں میں چھولہے ٹھنڈے پڑگئے ایم این اے سلیم الرحمن کا سوئی گیس سوات عملہ سے اہم میٹنگ دستیاب وسائل بروئے کار لاکر شدید سردی میں سوئی گیس لوڈ شیڈنگ میں کمی کی جائے اور لوگوں کی تکالیف کا فوری آزالہ کی جائے سوئی گیس حکام عوامی مشکلات کا احساس کرکے ہنگامی بنیادوْں پر مسئلہ حل کرنے میں اپنا ذمہ داری نبھائیں ان خیالات کا اظہار ایم این اے سلیم الرحمان نے گزشتہ روز اپنے رہائش گا ہ پر سوئی گیس حکام اور عوامی نمائندوں سے اہم میٹنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سوت سوئی گیس حکام یوسف خان اکبرآمان ڈاکٹر خلیل خان ریاض خان ایڈوکیٹ اور دیگر مختلف علاقوں کے بلدیاتی نمائندے بھی موجود تھے ایم این اے سلیم الرحمان نے کہا کہ عوام کو سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے وجہ سے شدید مشکلات کا ہمیں احساس ہے اس لئے سردی میں لوڈشیڈنگ صارفین کے لئے دردسر بنا ہوا ہے فوری طور پر اس کے لئے اقدامات کیا جائے جبکہ اس سہولت سے محروم لوگوں کے لئے فراہمی بھی کی جائے
1,705 total views, 2 views today