سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)سوات بھر میں چار روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکردیا گیا ہے سوات کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے 21 تا24 جنوری 2019کو ہونے والے اس چار روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ضلع بھر میں مہم کے دوران دو لاکھ 51 ہزار 519 گھرانوں میں موجود 4 لاکھ 78 ہزار 382 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائے جائیں گے پولیو مہم کی تیاری کے بارے میں اعلیٰ سطح کا ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمدفوادخان، ڈی ایچ اوغُلام سبحانی،ای پی آئی کوآرڈینیٹر،قومی ایمونائزیشن آفیسر، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، تعلیم، صحت،پولیس اوردیگر متعلقہ محکموں کے سینئر افسران اور نمائندوں نے شرکت کی اس موقع پرڈی سی سوات کو مہم کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیاگیااور کہا گیا کہ نیشنل ایمونائزیشن کیلئے تمام انتظامی اموراور ٹریننگ کی تیاریاں مکمل کردی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی جذبہ کے ساتھ کام کریں تاکہ ہمارا ملک اس موذی مر ض سے نجات حاصل کر سکے انہوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ گزشتہ کئی سال سے نہ صرف سوات بلکہ ملحقہ اضلاع میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم ضلع باجوڑ میںآنے والے پولیو کیس کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام محکمے اور متعلقہ افسران اپنی بھرپور تیاری کے ساتھ اِس قومی فریضہ کو پایہ تکمیل تک پہنچائینگے انہوں نے مزید خبردار کیا کہ جو ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے میں غفلت کا مظاہر ہ کر تی ہیں ان کے خلاف فوری اور سخت ترین کاروائی کی جائے گی تاکہ کسی بھی بچہ کوویکسین سے محروم نہ رکھا جاسکے ڈی سی سوات نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنے طور پر مانیٹرنگ اور ایوننگ میٹنگ کو باقاعدگی کے ساتھ یقینی بنائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1,118 total views, 2 views today