سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )مالاکنڈڈویژن کے سب سے بڑے ہسپتال سیدو شریف اور سنٹرل ہسپتال میں ائے روز کوئی نہ کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے جس کی خلاف ہسپتال انتظامیہ انکوائریاں شروع کردیتے ہیں تاہم ابھی تک کسی ایک بھی انکوائری سے میڈیا سمیت کسی بھی سول ، سماجی یا سیاسی شخصیت کو اگاہ نہیں کیا گیا، سنٹرل ہسپتال میں جعلی ڈاکٹر پایا گیا ، اس کے بعد ڈاکٹر کی غفلت سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا، اور اب لیڈی ڈاکٹر کی غفلت نے زچگی خاتون کی جان لے لی ، جس پر انکوائریاں قائم ہوئی تاہم ابھی تک کسی بھی انکوائری کا کوئی رزلٹ سامنے نہیں ایا، گزشتہ روزہ گالوچ سے تعلق رکھنے والی خاتون زچگی کے دوران جان بحق ہوئی ، رشتہ داروں کے مطابق ڈاکٹر نے بروقت ان کو علاج فراہم نہیں کیا، ایم ایس اور ڈی ایم ایس نے واقعہ پر نوٹس لیا ، تاہم جب مرنے والی خاتون کی رشتہ دار انکوائری کے متعلق معلومات مانگنے گئے تو ایم ایس صاحب نے ڈی ایم ایس کو معلومات دینے کیلئے کہا تو ڈی ایم ایس نے واقعہ سے ہی لاعلمی کااظہار کیا ، اسی طرح ایم پی اے اور ڈیڈک چیئرمین بھی کئی مرتبہ انکوائریاں کرانے کا کہہ گیئے تاہم ان کا بھی ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے ، جس کے بعد اب غریب عوام کا انصاف حکومت پر سے اعتماد اٹھنا شروع ہو گیا ہے۔
مزید ویڈیو دیکھیں
1,734 total views, no views today



