کبل (سوات نیوز ڈاٹ کام )تحصیل کبل کے علاقہ علیگرامہ میں موٹرکاراور سوزوکی کے مابین تصادم۔تین افراد زخمی۔ایک کی حالت تشویشناک۔تفصیلات کے مطابق علیگرامہ میں ڈھیرئی با باکے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے موٹرکارکرولا NCPبغیر نمبراور سوزوکی NCPنمبر C-4153کے مابین شدید تصادم ہوا۔موٹرکار جوکہ منگورہ کی طرف جارہاتھا کو ڈرائیور محمدفاروق ولد سید عثمان بعمر51-52سال سکنہ کتیاڑ شاہ ڈھیرئی چلارہاتھاجبکہ سوزوکی جوکہ منگورہ سے کبل کی طرف جارہاتھا کو ڈرائیور خیر محمد ولد نورکریم بعمر27-28سال سکنہ علیگرامہ چلارہاتھا۔جبکہ سوزوکی گاڑی میں ایک بچہ یٰسین ولد شکیل بعمر 10-11سال سکنہ علیگرامہ بھی بیٹھا ہواتھا۔بچہ شکیل سودا سلف لئے کانجو سے واپس گھر علیگرامہ جارہاتھا کہ راستے میں حادثہ کا شکار ہوگیا۔حادثہ کے نتیجے میں تینوں افراد زخمی ہوگئے جن کو سماجی کارکن احسان الرحمن نے سول اسپتال کبل منتقل کردیا۔جہاں پر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی جبکہ محمد فاروق سکنہ کتیاڑ کو شدید زخمی حالت میں سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حصیل کبل علی گرامہ میں نامعلوم وجوہات کے بناء پر جو اں سال لڑکی نے خودکشی کرلی،مقدمہ درج تفتیش شروع پولیس رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز تحصیل کبل کے علاقہ علی گرامہ میں 16سالہ لڑکی مسماۃ )ث) دختر زڑہ ور نے نامعلوم وجوہات کے بناء پر پستول سے فائر کرکے خود کشی کرلی کبل پولیس نے رپورٹ درج کرنے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی ہے
1,922 total views, no views today



