سوات(سوات نیوزڈاٹ کام) سردیوں کے موسم میں سوئی گیس کم پریشر اور لوڈشیڈنگ نے پریشانی میں اضافہ کردیا سوئی گیس حکام سے مسئلہ جلد حل کرنے کے لئے ڈیڈلائن عوام کے لئے ہر وقت دروازے کھلے خدمت سے سکون ملتا ہے عوام کے درد کا احساس نئے کنکشن کی فراہمی صارفین کو سہولت مل جائیگی ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان نے سوئی گیس کے اعلی حکام سے ایک ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر علاقے کے عمائدین بھی بھاری تعداد میں موجود تھی جنہوں نے سوئی گیس کی کم پریشر اور لوڈشیڈنگ کے حوالے سے شکایت کی ایم این اے سلیم الرحمان نے کہا کہ عوام کے درد کا بخوبی احساس ہے اس لئے ہر وقت عوام کے مسئلے کے حل میں اپنی سنجیدہ کوشش جاری رکھتے ہیں عوام کے خدمت کسی پر احسان نہیں بلکہ ہماری ذمہ داری ہے اس کو احسن طریقے سے انجام دینے کی کوشش کررہے ہیں سوئی گیس پورے صوبے میں مسئلہ بنا ہوا ہے اس کو جلد حل کرنے کی اپنی پوری کوشش سے حل کررہے ہیں سلیم الرحمان نے کہا کہ دیگر ترقیاتی کاموں میں بھی دیگر حلقوں کے نسبت بہتر اور زیادہ کام کریں گے
1,104 total views, 2 views today