لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ساہیوال کے سانحہ کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم قائم کی گئی ہے اس ٹیم نے سی ٹی ڈی کے افسران کو قصور وار ٹھہرا دیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ جے آئی ٹی نے واقعے میں انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسران کوقصوروار ٹھہرا دیا ہے یہ سامنے آنے کے بعد ان کو عہدے سے ہٹائے جانے کا امکان ہے، ذرائع نے بتایا کہ جے آئی ٹی کی ابتدائی رپورٹ تیار کرکے جلد اعلیٰ حکومتی عہدیداروں کے حوالے کر دی جائے گی۔ واضح رہےکہ جے آئی ٹی کو اپنی رپورٹ 72 گھنٹوں کے اندر مرتب کرنے کا حکم دیاگیا ہے۔
1,666 total views, 2 views today
Comments