رپورٹ جواد علی زین
ضلعشانگلہ تحصیل چکیسرگاوںدندے ضلع شانگلہ ایک خوبصورت علاقہ ہے لیکن یہاں پسماندگی بہت زیادہ ہے اور تعلیم کے حوالے سے دیکھیں تو یہاں تعلیم کا حصول بہت مشکل ہے کیونکہ یہاں سکول ہی نہیں اور اگر ہے تو وہ لوگوں کے دسترس سے باہر ہے یا تو بہت دور ہے جہاں آنے جانے کا بہت مسلہ ہوتا ہے سڑک تو ہر جگہ موجود نہیں کہ گاڑی کا استعمال کیا جائے اس وجہ سے دور دراز علاقے مکمل طور پر تعلیم سے محروم ہیں
صحت کے حوالے سے دیکھا جائے تو یہاں صحت کے لئے کوئی مناسب انتظام نہیں ہے اور مضافاتی علاقوں کے عوام اپنے مریضوں کو بہت مشکل سے شہر پہنچاتے ہیں نہ جانے وہ کونسے نا کردہ گناہوں کے قرض اتار رہے ہیں
تعلیم ،صحت ،اور انصاف،یہ تو ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ضلع شانگلہ کے عوام ان چیزوں سے کوسوں دور ہیں اور خاص کر تحصیل چکیسر گاوں دندے کے لوگ ہم پاکستان کی شناخت تو رکتھے ہے لیکن جو حق باقی لوگوں کو ملتا ہے وہ اس محروم ضلع کے عوام کو نہیں ملتا اخر کب تک لوگ پتر والے دور میں رہینگے۔
اس ضلعے کی تحصیل چکیسر میں سرکاری ہسپتالوں کی بہت کمی ہے اور خاص کر سرکاری سکولوں کی یہ صدی طرقی کی صدی ہےجہاں ایک طرف دنیا دن بدن طرقی پر ہے اور دوسری طرف ہم دنیا کی بنیادی سہولیاتوں سے محروم ہیں یہ احساس محرومی کب ختم ہو گئی ضلع شانگلہ تحصیل چکیسر علاقہ دندے کے لوگوں کے ساتھ یہ زیادتی کب تک ہو گئی۔
4,872 total views, 2 views today