مینگورہ (سوات نیوزڈاٹ کام) آج ڈسٹرکٹ اینڈیشنل جج برائے تحفظ صارفین عدالت میں ڈاکٹر خالد محمود خالد نے سوئی گیس کی ناروا لوڈشیڈنگ اور لو پریشر کے خلاف دائرہ کردہ رٹ کے سلسلے میں آج سماعت اور بحث شروع ہوئی ، محکمہ سوئی گیس کے طرف مدثر ایگزیکٹیو انجینئر مردان ریجنل ، یقل آفیسر فلک ناز انجینئر طلحہ مردان ریجنل ، اور میروس خان انجینئر ملاکنڈ ڈویژن انچارج پیش ہوئے ، اور اپنا نجث مکمل کیا ، اور صارفین کی طرف سے ڈاکٹر خالد محمود خالد نے آج عدالت عالیہ میں بحث کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ اور لوپریشر کا مسئلہ پندرہ سالوں سے آرہا ہے جس میں اعلیٰ عدالتوں کے فیصلے ہوچکے ہیں ، اور محکمہ گیس کے افسران کو حکم دیا تھا کہ سیدوشریف ، گل کدہ ، اور مینگورہ شہر کے نو نیونین کونسلوں میں سوئی گیس کی لو پریشر اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ مستقل طور پر ختم کیا جائے ، مگر افسوس محکمہ سوئی گیس کے افسران ان اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کے خلاف میں نے ایک مرتبہ پھر تحفظ صارفین کے عدالت توہین عدالت کا مقدمہ دج کیا ہے ، ہمارا عدالت حضور سے اسد عا ہے کہ 1979 کنزیریئر پروٹیکشن ایکٹ سیکشن 16کے تھت ان کو سزا دی جائے، ہمارے وکلاء اپنا بحث 30جنوری کے دن کرینگے ، آئندہ تاریخی پیشی 30جنوری مقرر کیا گیا ، اس موقع پر راحت علی ، پرویز عالم پاپا ، عطاء اللہ ، فقیر محمد ، سید برہان علی شاہ اور دیگر سینکڑوں کے عداد میں صارفین موجود تھے۔
1,349 total views, 2 views today
Comments