بریکوٹ (ریاض احمد سے )بریکوٹ بازار میں ٹریفک مسائل کو مدنظر رکھ کر ریڑھی بانوں کیلئے نیشنل بنک بریکوٹ کے قریب جگہ مختص ، بازار میں ہر قسم ہتھ ریڑیوں بھی پر مکمل پابندی عائد ، بصورت دیگر سخت قانونی کاروائی کی جا ئیگی ۔ بریکوٹ بازار جو ضلع سوات کے مین گیٹ وے میں واقع بازار ہے ۔ رش کے باعث بازار میں ٹریفک مسائل میں روزبروزاضافہ ہو رہا تھا۔ ٹی ایم اے بریکوٹ ، تحصیل انتظامیہ۔ پولیس نے مشترکہ لائحہ عمل طے کر تے ہو ئے بازار میں روڈ کے کنارے تمام کھڑے ریڑھییوں کیلئے ڈاکٹر عبدالکلام کلنیک کے سامنے نیشنل بنک کے قریب جگہ مختص کردیا ۔ گزشتہ روز بریکوٹ ٹی ایم اے سے ٹی ایم او محمد ذادہ خان سپرڈنڈنٹ محمد آیاز خان، اسٹنٹ کمشنر بریکوٹ انعم ناصر ، ایس ایچ او تھانہ غالیگے اختر ایوب خان نے مشترکہ کاروائی کرتے ہو ئے بازار میں ریڑھی بانوں کے خلاف اپر یشن کرکے مختص جگہ میں جمع کردیا اس حوالے سے انتظامیہ ٹی ایم اے ، او ر پو لیس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بازار میں ہر قسم ہتھ ریڑیوں پر مکمل پابندی عاید ہے۔ کسی کو بازار میں خرید و فروخت کی اجازت نہیں ماسوائے ٹی ایم اے کے جانب سے مقرر شدہ جگہ بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جا ئیگی ۔ بریکوٹ بازار سے ہتھ ریڑیوں کو ایک جگہ پر جمع کرنے سے بازار میں ٹریفک روانی کو مدد ملی گی
1,291 total views, 2 views today