سوات (سوات نیوڈآت کام)پاک فوج کے زیراہتمام کبل میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب ہوئی جس میں علاقہ مشران نے کثیر تعداد میں شرکت کی جی او سی آرمی ڈویژن مالاکنڈ میجر جنرل خالد سعید اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ کمانڈر کانجو بریگیڈ بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر میجر جنرل خالد سعید نے اپنے مختصر خطاب میں دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کام کرنے اور لازوال قربانیاں پیش کرنے پر سوات کے غیور عوام کو زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا انہوں نے یقین دلایا کہ پاک فوج ملکی سلامتی کا فرض ہر قیمت پر پورا کرے گی اور وطن عزیز کی سلامتی اور استحکام کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی ملک وقوم کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنائے گی انہوں نے کہا کہ پاک فوج سیلاب، زلزلے اور طوفان سمیت تمام قدرتی آفات میں بھی قوم کی مدد اور خدمت میں ہمیشہ سر خرو رہی ہے انہوں نے کہا کہ اہل سوات کے جذبہ قربانی اور مہمان نوازی نے ہمارے دل جیتے ہیں اور ہم انکے خلوص کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور کسی بھی آڑے وقت میں انکی مدد کیلئے سب سے پہلے کردار ادا کرینگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1,276 total views, 2 views today