بریکوٹ، گاؤں ابوہا میں چھت گرنے سے پندرہ سالہ بچی جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور بچی زخمی ہوگئیں ۔محلے کے عوام نے اپنی مدد اپنے کے تحت بچی کی لاش کو نکالا ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز گاؤں ابوہا میں آفصٰی بی بی ولد امیردوست اپنے دادی کے گھر گئی تھی کہ اچانگ کمرے کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کے ساتھ کمرے میں موجود آمین خان کی بیٹی اور بہو شدید زخمی ہو گئیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے سیدو ہسپتال لے جائے گئے ۔
796 total views, no views today
Comments


