سوات(خورشید علی )محکمہ پولیس سوات نے عوام کے دل جیت لئے ، پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ کو انتہائی اسان کردیا اب کلئنرنس سرٹیفیکیٹ بنانے والوں کو ڈی پی او افس نہیں جانا پڑیگا، پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ پولیس نے عوام کے مشکلات ختم کرتے ہوئے پولیس کلیئرنس سرٹیفیکیٹ کا نیا فارم متعارف کرایا ہے جو پر کرکے اپنے تھانے سے اس پر ایس ایچ او کی مہر اور دستخط کرنے کے بعد پال سنٹرل رحیم اباد میں جمع کردیں اس کے اگلے روز پولیس کلئرنس سرٹیفکیٹ مل جائے گی، سوات نیوزڈاٹ کام نے طریقہ سے بھی اپنے صارفین کو اگاہ کردیا نیچے طریقہ کار ضرور پڑھ لیں۔
سوات کے عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے
پولیس کلیرئنس سرٹیفیکیٹ(سوات پولیس )فیس بک پیج پر دیا گیا ہے ،اور اپنے متعلقہ
تھانہ سے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔( نوٹ : فارم کی کوئی فیس نہیں)
طریقہ کار:
ٌ* کلیرئنس فارم تھانہ ہذا یا(سوات پولیس ) فیس بک پیج سے ڈاون لوڈ کریں۔
* قومی شناختی کارڈ او ر دو عدد تصاویر منسلک کریں۔
* اپنی مقامی پولیس سٹیشن میں تصدیق کے لئے جمع کریں۔
* مقامی تھانہ سے تصدیق ہونے کے بعد پال سنٹر رحیم آباد میں جمع کرکے کلیرئنس سرٹیفیکیٹ حاصل کریں۔
7,072 total views, no views today



