اسلام اباد(سوات نیوزڈاٹ کام)موجودہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں سروس کا معیار نہایت بہتر ہوا ہے، میں نے پاکستان پوسٹ کے ذریعے برلن میں اپنے اہل خانہ کو تحفہ بھجوایا، جرمن سفیرمارٹن کوبلرانہوں۔نے کہا کہ میرا بھجوایا گیا تحفہ حیرت انگیز پر روز کے اندر میرے اہل خانہ تک پہنچا دیا گیا، جرمنی وفاقی حکومت خصوصاً پاکستان پوسٹ کیساتھ اشتراک عمل میں دلچسپی رکھتا ہے، اس موقع پر ایم۔این۔اے مرادسعید نے کہا کہ ملاقات کیلئے میرے دفتر تشریف لانے پر میں جرمن سفیر کا شکرگزار ہوں، پاکستان پوسٹ قوم کا بہترین اثاثہ ہے، پاکستان پوسٹ کو قومی خدمت کی علامت بنانے کیلئے اصلاحات کا پورا پیکیج نافذ کررہے ہیں، مراد سعید نے کہا کہ جرمن سفیر کی جانب سے تعاون کی پیشکش نہایت اہم ہے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جرمن حکومت کیساتھ تعاون کیلئے جامع منصوبہ بندی کریں گے، جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید سے ملاقات کے موقع پرپاکستان پوسٹ کی جانب سے سروس کے معیار میں نمایاں بہتری پر وفاقی وزیر کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔
1,605 total views, no views today