مٹہ ( سوات نیوزڈاٹ کام)مٹہ بازار کالج روڈ کھولنے کیلئے ذمہ دار اداروں کے درمیان مذاکرات کامیاب بہت جلد اس اہم روڈ کو عام ٹریفک کیلئے کھولنے کیلئے انتظامات کرنے پر اتفاق رائے کالج روڈ جو مٹہ بازار کیلئے ایک اہم روڈ اور بائی پاس ہیں سوات میں فوجی اپریشن کی دوران مٹہ میں پاک فوج کی داخل ہونے سے سیکیورٹی خدشات کی باعث بند کیا گیا ہے کامیاب مذاکرات میں پاک فوج مٹہ ٹی ایم اے مٹہ انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی کچھ ضروری اقدامات کرنے کی بعد اس اہم بائی پاس روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دی جایئگی بھرپور تعاون کرنے پر پاک فوج کے مشکور ہے اس روڈ کی کھولنے سے مٹہ بازار ہر ٹریفک کی دباو کافی حد کم ہوجایئگی ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر احمد خان کا بات چیت تفصیلات کی مطابق مٹہ کالج روڈ جو مٹہ بازار کیلئے ایک اہم بائی پاس کی حثیت بھی رکھتے ہے اس روڈ کو کھولنے کیلئے گذشتہ روز ذمہ دارو ادروں کے ذمہ دار افسروں کی درمیان ایک اہم مذاکراتی اجلاس ہوئی جس میں پاک فوج کے طرف سے کرنل شاہد بشیر اور دیگر ارمی افسران ٹی ایم اے مٹہ کے طرف سے تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان ٹی ایم او یاسر محمد خان مٹہ انتظامیہ کے طرف سے اسسٹنٹ کمشنر مٹہ صوبائی حکومت کے طرف سے ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر احمد خان ویلج ناظمین کمیٹی مٹہ کے چیرمین بہادر خان اور دیگر نے شرکت کی اس اہم اجلاس کے بارے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ضلع کونسل میں اپوزیشن لیڈر احمد خان نے بتایا کہ کالج روڈ کو کھولنے کیلئے کامیاب مذاکرات ہوئے ہیں اور انشاء اللہ بہت جلد کچھ ضروری اقدامات کی بعد یہ روڈ ٹریفک کیلئے کھول دی جایئگی اور مٹہ تحصیل کی عوام کا یہ دیرینہ مطالبہ پاک فوج کے بھر پور تعاون سے انشاء اللہ بہت جلد حل ہوجایئگی جس پر وہ پاک فوج کے ذمہ داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ کالج روڈ جو مٹہ بازار کیلئے ایک اہم بائی پاس بھی ہیں اس بائی پاس کو کھولنے سے مٹہ بازار پر ٹریفک کی دباو کافی حد تک کم ہوجایئگی اور اس عوامی مشکل کو مدنظر رکھ کر پاک فوج نے اس روڈ کو کھولنے میں بھر پور تعاون کیا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد کچھ ضروری اقدامات کی بعد یہ روڈ عام ٹریفک کیلئے کھول دی جایئگی
1,586 total views, no views today



