پشاور(سوات نیوزڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی اراضی کرپشن کیس میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت پر ہائیکورٹ میں سماعت،عدالت نے کرپشن کیس میں گرفتار تحصیلدار، پٹواری، گرداور کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔ہائیکورٹ زرائع کے مطابق سوات یونیورسٹی کے زرعی اراضی خریدنے میں خوردبرد کے الزام میں گرفتار ملزمان ضمانت پر رہاہوگئے۔ملزمان کو سوات یونیورسٹی اراضی انتقالات میں خوردبرد کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب نے ملزمان پر 2 کروڑ روپے کرپشن کا ریفرنس دائر کیا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ملزمان پر یونیورسٹی اراضی میں خوردبرد کا کوئی الزام ابھی تک ثابت نہیں ہوا۔ عدالت نے اراضی سکینڈل میں گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
وآضح رہے کہ نیب کو درخواست سابقہ ایم۔این اے مسرتاحمد زیب نے دی تھی اور کرپشن کی نشاندہی کی تھی ۔ جس پر نیب نے تحصیل چارباغ کے تحصیلدار اور گداور کو گرفتار کیا تھا ۔
2,012 total views, no views today



