سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) سوات کے درجہ چہارم ملازمین کا چارکول کے حصول اور سیاسی مداخلت کے خلاف احتجاجی کیمپ ، دفاتر میں ملازمین کے احتجاج کے باعث صفائی و غیرہ کا کام ٹھپ ہوکر رہ گیا ، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی ذمہ دار آفیسر نے کیمپ کا دورہ نہیں کیا ، گذشتہ روز ضلعی کچہری کے سامنے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر سید خطاب ، اکرام اللہ اکرام اور دیگر نے کہا کہ چارکول ملازمین کا جائز حق ہے اور متعلقہ ٹھیکدار نے تاحال چارکول کی سپلائی شروع نہیں کی ہے جس کی وجہ سے ملازمین شدید پریشان ہیں ، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات بھی کامیاب نہیں ہوئے ہیں جبکہ ملازمین نے شدید سردی کے باوجود احتجاج کا راستہ اپنا یا ہے ، انہوں نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تمام ملازمین کو چارکول کا حق دیا جائے اور محکموں سے سیاسی مداخلت کا خاتمہ کیا جائے ، سید خطاب نے کہا کہ مسائل کے حل تک ہم احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، انہوں نے کہا کہ ٹھیکدار کو فوری طور پر چارکول کی سپلائی شروع کرنی چاہیئے اور یہ ہمارا جائز حق ہے ۔
1,234 total views, no views today



