سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ سوات سیاحت کا مرکز ہے جہاں پرفضا اور صحت افزاء جگہوں کے علاوہ صدیوں پرانے آثار قدیمہ ،کھنڈرات، بدھ مت ثقافت اور نوادرات موجود ہیں صوبائی حکومت سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے پوری تندہی سے کوشاں ہے جس میں سینئر وزیر عاطف خان کی مخلصانہ کوششیں قابل ستائش ہیں ملکی وغیر ملکی سیاح بلا خوف وخطر سوات آئیں اور یہاں کے خوبصورت سیاحتی مقامات کا دورہ کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوئیٹزر لینڈ کے سفیر کے اعزاز میں منعقدہ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال موسم گرما میں بھی ریکارڈ تعداد میں سیاح سوات آئے سیاحت کے فروغ کیلئے دن رات کوششیں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ سوات سیاحوں کیلئے جنت ہے یہاں پر سیاحوں کو بہترین ٹوارزم سپاٹس دیکھنے کو ملتے ہیں اور سیاحوں کیلئے سہولیات کی بھی کمی نہیں جن میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے چاہے سال بھر خواہ گرمی ہو یا سردی ہر موسم میں سیاح سوات پہنچ جاتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال بھی ملکی وغیر ملکی سیاح بڑی تعداد میں سوات پہنچ رہے ہیں انہوں نے سیاحت کی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنے پر سینئروزیر عاطف خان کو ختاج تحسین پیش کیا اور سوئس سفیر کی سوات آمد پر ان کو اہل سوات کی جانب سے خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ وطن واپسی پر سوات اور یہاں کے لوگوں کی مہمان نوازی کی بہترین تصویر کشی کرینگے تاکہ مغرب کو ہمارے سافٹ امیج سے متعلق زیادہ سے زیادہ اگاہی ملے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1,294 total views, no views today



