سوات، سوات کے تحصیل بحرین کے علاقہ مانکیال گاؤں چتیکون میں چند دنوں میں دو ریچھوں کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا، مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ بیس دنوں کے دوران گاؤں چتیکون میں مختلف اوقات کے دوران دو کالے ریچھ ابادی میں داخل ہوئے ، اور مقامی لوگوں کے جانور کو ہلاک کردیا، جس کے بعد مقامی لوگوں نے فائرنگ کرکے دونوں ریچھوں کو مارڈالا ،
جس کی اطلاع مقامی پولیس کو کی گئی ، جنہوں نے متعلقہ علاقہ پہنچ کر دونوں ریچھوں کو اپنے قبضہ میں لے لیا، مقامی ذرائع کے مطابق دونوں ریچھوں کو پولیس سے اسی ہزار روپے میں فروخت کردیا ہے ، جس پر علاقہ کے عوام میں اشتعال پیدا ہوگیا ہے، دوسری طرف لوگوں نے وائلڈ لائف سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے اپیل کی ہے کہ علاقہ سے ناپید ہوتے جانوروں کی تحفظ یقینی بنائے جائے اور جن پولیس اہلکاروں نے ریچھوں کو فروخت کیا ہے ان کیخلاف فوری کارروائی کی جائے ۔
458 total views, no views today


