سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) 92ایچ ڈی نیوز کی چوتھی سالگرہ منائی گئی ، سالگرہ کی باوقار تقریب سوات پریس کلب میں منعقد ہوئی ، جس میں ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان ، تحصیل ناظم اکرام خان ، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، چیف آرگنائزر غلام فاروق سپین دادا ، جنرل سیکرٹری خورشید علی اور 92نیوز کے عیبد فضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 92نیوز نے چار سالوں میں جو کامیابی حاصل کی اور سوات کے مسائل جس طریقے سے اجاگر کئے یہ انکی پوری ٹیم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ، اس کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے ، اس موقع پر ملک بھر میں صحافیوں کو درپیش مسائل اور نکالے جانے والے صحافیوں پر تفصیلی بحث ہوئی اور چیئرمین پریس کلب شہزادعالم نے ایک قرارداد پیش کی جس میں تمام نکالئے گئے صحافیوں کو دوبارہ لینے اور حکومت سے انکی روزگار کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ، اس موقع پر ڈیڈک کمیٹی کے چیئرمین فضل حکیم خان نے یقین دھانی کرائی کہ اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر اعظم عمران خان سے بات کرونگااور صوبائی اسمبلی میں قرارداد بھی پیش کرونگا ، اس موقع پر 92نیوز کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا ۔
1,250 total views, no views today



