سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)صوبائی وزیر زراعت لائیوسٹاک فشریز اینڈ کوآپریٹیو محب اللہ خان نے اج جٹ کوٹ سے مسلم لیگ ن کا صفایا کر دیا درجنوں افراد پاکستان تحریک انصاف میں شامل. ننگولئی میں ٹیوب ویل کا افتتاح کرکے دیرینہ مطالبہ کردیا۔ ابائی حلقہ پی کے8 میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے وزیر زراعت محب اللہ نے کہا کہ جتنے بھی منصوبوں کا۔وعدہ کیا ہے اس کو مکمل کرینگے انہوں نے کہا کہ ٹیوب ویل کا مطالبہ ہواتھا جو اج پورا ہوگیا ہے ۔ شمولیتی تقریب جٹ کوٹ میں خطاب۔کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلی باری بھی پی ٹی ائی کی ہوگی کیونکہ سابقہ حکمرانوں نے یہاں کے عوام کو پریشانیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے درجنوں مسلم لیگیوں کو پی ٹی ائی کے ٹوپیاں بھی پہنا دی۔
شمولیتی جلسے سے صوبائی وزیر محب اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ جٹ کوٹ کا ہر ایک مسئلہ حل ہو جائے گا شمولیت اختیار کرنے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
1,424 total views, no views today



