سوات، ملالہ یوسفزئی کو امن کا نوبل انعام ملنے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا، ضلع سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے الجنت بیکری میں ایک بڑا کیک تیار کیا گیا تھا، جس میں مقامی لوگوں، بچوں ، بچیوں، صحافیوں، سول سوسائٹی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر بچی نے کیک کاٹا ، اور لوگوں نے خوشی خوشی کیک کھایا، بیکری کے مالک نے کہا کہ ملالہ یوسفزئی
نے دنیا میں پاکستان کا نام بلند کیا اور ایک پیغام دیا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور خصوصی طور پر پختون قوم امن پسند ، صلح پسند ہے، اس موقع پر بچوں ، بچیوں نے خوشی کااظہار کیا اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ بھی ملالہ یوسفزئی کی طرح پاکستان کا نام دنیا بھر میں مشہور کریگی۔
431 total views, no views today
Comments


