اسلام آباد(این این ائی) شدید ردعمل کے بعد حکومت نے حج سبسڈی دینے پر دوبارہ غور شروع کردیا۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور نورالحق قادری نے وزیراعظم کو سبسڈی پر آمادہ کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں جس کے بعد وزارت مذہبی امور حج پر سبسڈی کے لیے سمری دوبارہ کابینہ کو بھیجے گی۔ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ کابینہ نے حج پالیسی کی حتمی منظوری نہیں دی، حج پر سبسڈی کا کوئی تصور نہیں، کوشش کی تھی کہ حاجیوں کا کھانا حکومت کی طرف سے دیا جائے۔
1,347 total views, no views today
Comments



