سوات(سوات نیوزڈاٹ کام )چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان نے اپنے دفتر سیدوشریف میں ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں رحیم آباد کے مقام پر جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف نکاسی آب کے نالوں اور ملحقہ گلی کوچوں کی نالیوں کو پختہ نیز شاہراہ کو کشادہ کرنے کے حوالے سے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور بعض ضروری فیصلے کئے گئے پراجیکٹ منیجر این ایچ اے منور خٹک اور دیگر متعلقہ حکام نے انہیں منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کیا چیئرمین ڈیڈیک نے حکام کو ہدایت کی کہ جی ٹی روڈ پر شاہراہ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے نالوں اور دیگر تعمیراتی سکیموں پر بھی کام تیز کیا جائے جبکہ سڑک کا تعمیر اتی کام بھی ترجیحی بنیادوں پر جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے تاکہ شہر میں ٹریفک کے رش آور جام کی وجہ سے عوام کو درپیش مسائل کا خاتمہ ہو انہوں نے کہا کہ سڑک کی تعمیر میں غیر معمولی تاخیر اور غیر معیاری میٹریل کے استعمال کی قطعًا کوئی گنجائش نہیں اور نہ ہی اس پر کوئی سمجھوتا کیا جائے گا اسلئے تمام کام بروقت اور معیاری انداز میں سرانجام دیا جائے انہوں نے کہا کہ چکدرہ تا فتح پور اور بحرین تا کالام جی ٹی روڈ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد نہ صرف سوات کی جنت نظیر وادیاں سیاحوں کیلئے زیادہ پرکشش بن جائیں گی بلکہ مقامی لوگوں کی زندگیوں میں حقیقی انقلاب آئے گا منصوبہ مکمل ہونے کے بعد پورے ضلع سوات میں سیر و تفریح کے نئے مقامات کھلیں گے اور سیاحت کو زبردست فروغ ملے گا سوات موٹروے اور چکدرہ تا کالام روڈ سیاحت کی ترقی کیلئے اہم ترین منصوبے ہیں ان کا مقصد عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اور نقل و حمل کو آسان بنانا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن، رشوت، اقرباء پروری اور ناقص مٹیریل کے استعمال کے تمام دروازے ہمیشہ کیلئے بند کر دیئے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ ہم تمام تعمیراتی کام کا معائنہ ہر وقت کریں گے تاکہ یہ تمام منصوبے عالمی معیار کے مطابق مکمل ہوں اور نہ صرف مقامی لوگوں کو سکون ملے بلکہ یہاں آنے والے ملکی اور غیر ملکی سیاح بھی سوات کی سیر و تفریح کے بعد خوشگوار یادوں کے ساتھ واپس ہوں۔
2,558 total views, 2 views today