پشاور(سوات نیوزڈاٹ کام)خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت، افزائش حیوانات، ماہی پروری و امداد باہمی محب اللہ خان نے پشاور میں وزیراعلی محمود خان کے ساتھ اہم ملاقات کی اور ان سے اپنے ماتحت محکموں زراعت، لائیوسٹاک، فشریز و کوآپریٹیو کے بعض اہم امور اور ترقیاتی منصوبوں کے علاؤہ سوات کے عوام کو درپیش مختلف مسائل و مشکلات اور ناگزیر ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا نیز اس ضمن میں بعض ضروری فیصلے بھی کئے گئے محب اللہ خان نے وزیراعلیٰ کو یقین دلایا کہ انکے زیر انتظام تمام محکمے اب محض روایتی اور برائے نام نہیں ہوں گے بلکہ دن رات محنت اور زمینداروں سے قریبی تعلق کی بدولت منافع بخش اور پیداواری محکمے کہلائیں گے جن کا آئندہ صرف قومی نہیں بلکہ بین الاقوامی سطح پر چرچا ہو گا انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی وزارتوں کا قلمدان سنبھالتے ہی زرعی و ڈیری پیداوار میں اضافے کے ساتھ ساتھ تحقیق و دریافت کی سرگرمیوں پر توجہ دی ہے جو ترقی کا بنیادی زینہ ہوتا ہے اور افسوس کہ ماضی میں تحقیق کے شعبوں کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا تھا وزیر زراعت نے بتایا کہ انکے محکموں میں گزشتہ چند مہینوں کے دوران زرعی اجناس اور پالتو جانوروں کی نسل کشی کی متعدد نئی اقسام دریافت ہوئی ہیں اور تحقیق و دریافت اور جستجو کا یہ سلسلہ اب وہ زیادہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھائیں گے اور عوام کو بھی انکے نتائج سے آگاہ کریں گے محب اللہ خان نے سوات کیلئے مواصلات و تعمیرات سمیت مختلف شعبوں میں نئے میگا منصوبے شروع کرنے کا سنجیدگی سے جائزہ لینے پر بھی وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سوات کے ارکان اسمبلی کی جانب سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا محمود خان نے اپنے محکموں کی کارکردگی بہتر بنانے میں گہری دلچسپی لینے پر محب اللہ خان کی تعریف کی اور انہیں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام وزراء قومی امنگوں کے مطابق حسن کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
1,790 total views, no views today



