سوات (رحیم خان سے) سوات تحصیل مٹہ کے تاجروں اور پولیس کے مابین مذاکرات کامیاب ، تحریری معاہدہ ہوا، تفصیلات کے مطابق 2فروری کو مٹہ پولیس کی جانب سے مقامی اخبارکا دفتر اورایجنسی کی بندش کے بعد گزشتہ دنوں بنا یا گیا جرگہ جس میں تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان ، سوات ٹریڈر کے صدر عبدالرحیم ، ایس پی خانخیل ، چیئرمین سوات پریس کلب شہزاد عالم،صدر مٹہ بازار محمد زبیر،جنرل سکرٹری عثمان غنی اور چیئرمین مٹہ نور الہادی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور سے مذاکرات کئے اور مٹہ میں تاجروں کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پر دکانوں میں کرایوں کے اضافے کے معاملے کوبھی حتمی شکل دیدی گئی جس کا تحریری معاہدہ گزشتہ روز ہوااور اخبار کا دفتراور نیوز ایجنسی کو کھول دیا گیا۔
1,606 total views, no views today
Comments



