سوات (سوات نیوزڈاٹ کام) چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پروفیسر تصبیح اللہ خان نے کہا کہ سوات بورڈ کو صوبے کے بڑے بورڈ کے صف میں کھڑ اکردیا ہے اور یہاں کے طلباء و طالبات کے مشکلات ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ، کل ایک لاکھ سترہ ہزار طلباء و طالبات کی رجسٹریشن ہوئی ہے ، سوات بورڈ میں ممبران اسمبلی اور علاقہ عمائدین کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہؤے انہوں نے کہا کہ 19مئی 2017میں جب بحیثیت چیئرمین چارج سنبھا لا تو اس وقت بورڈ کو صوبے کے دیگر بورڈ کے صفوں میں لانا ایک خواب تھا اور اس وژن پر سب سے پہلے تین مرحلوں میں اس پر کام کا آغاز کیا جس میں اکیڈیمک اصلاحات ، ایڈمنسٹریشن کو ٹھک کرنا اور اخراجات پر کنٹرول اور بورڈ کی ترقی شامل تھی ، جسکو عملی جامہ پہنا کر اسمیں کافی حد تک کامیابی حاصل کرلی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل اور سٹاک کے کوشیشوں سے آج سوات بورڈ صوبے کے اعلیٰ تعلیمی بورڈ کے صف میں کھرا کردیا ہے ، 1991میں قائم ہونے والے بورڈ میں کافی خامیاں تھی لیکن اب اسکو ایک اچھا اور ترقیافتہ بور ڈ بنا دیا ہے ، انہوں نے کہ اس وقت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے لئے ایک لاکھ ستر ہزار طلباء و طالبات کی رجسٹریشن مکمل ہوئی ہے اور ان کو بہترین ماحول فراہم کررہے ہیں اور ہمارا مقصد یہاں کے طلباء و طالبات کے مشکلات کا خاتمہ اور بہترین امتحانی ماحول فراہم کرنا ہے جس میں کامیابی حاصل کی ہے ، انہوں نے کہا کہ بوٹی مافیا کا تصور ختم کردیا ہے ، انہوں نے کہا کہ بورڈ میں سب کچھ آن لائن کردیا ہے اور طلباء و طالبات کو سوات بورڈ میں انے کی زحمت سے چھٹکارا دلا ہے اور آن لائن سافٹ ویئر سے تمام طلباء و طالبات کو ہر وہ چیز میسر ہے جو ان کو ضرورت ہو ، دوبارہ چیکنگ ، رجسٹریشن ، داخلہ ، رول نمبر سلپ ، کو آن لائن کردیا ہے ، بورڈ میں بائیومیٹرک سسٹم لگا دیا ہے اور ون ونڈو سروس کا آغاز کیا ہے جس پر بورڈ پر بوجھ کم اور طلباء و طالبات کے لئے اسانیاں پیدا کردی ہے اور سوات بورڈ میں مزید اصلاحات لانے کے لئے کوشاں ہے ، جس میں بورڈ کے کنٹرولر عمر حسین خان اور سردار خان سمیت تمام سٹاف دن رات محنت کررہے ہیں
1,672 total views, 2 views today
Comments