منگورہ، سوات کے حلقہ پی کے 81کے علاقہ بشبنڑ میں قائم بی ایچ یو میں علاقے کے عوام کو علاج معالجے میں شدید مشکلات کا سامنا ،انچارج ڈاکٹر کے علاوہ سٹاف کے بعض ارکان ڈیو ٹی میں غفلت برتنے لگے،سیاسی مداخلت کے باعث کچھ عملہ غیر حا ضر رہنے لگا، ہزاروں کی آبادی کیلئے قائم اکلوتی بی ایچ یو میں عدم سہولیات کیوجہ سے علاقے کے غریب لو گ علاج کیلئے شہرجانے پر مجبور، بر وقت علاج سے محروم عوام میں شدید تشویش پائی جانے لگی،ڈیوٹی سے غیر حاضر خواتین اورمرد عملہ کیخلاف شکایات پر تا حال کو ئی شنوائی نہ ہو سکی،عوامی شکایت پر ایم پی اے عزیزاللہ گران نے اپنے نمائندوں کے ذریعے بی ایچ یو کے حال احوال سے آگاہی حاصل کی لیکن پھر بھی مسئلہ حل نہ ہو سکا،علاقے کے عوام وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاج کر نے اور دھرنا دینے کیلئے پر تولنے لگے،پی پی ایچ آئی کے ذمہ داروں کا قبلہ درست کر نے کا بھی مطالبہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق سوات کے حلقہ پی کے 81کے علاقہ بشبنڑکی آبادی ہزاروں نفوس پر مشتمل ہے، شہر سے دور اس علاقے کی ہزاروں آبادی کے علاج معالجہ کا انحصار اکلوتی بی ایچ یو پر ہے لیکن مذکورہ بی ایچ یو میں صحت سہولیات کے فقدان کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات در پیش ہیں جبکہ بی ایچ یو سٹاف کی ڈیو ٹی نہ دینے کی شکایات بھی کی گئی ہے،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بی ایچ یو میں مریضو ں کو علاج کرانے میں بہت دقت کا سامنا ہے،میل ڈاکٹر اور بعض مرد عملہ کی موجودگی اورخواتین عملہ کی غیر حاضری کیوجہ سے خواتین مریضوں کو علاج میں تکلیف اور مشکلات د ر پیش ہیں انکا کہنا ہے کہ مرد عملہ کے سامنے خواتین مریض کھل کر اپنی تکلیف کا اظہار نہیں کر سکتی جبکہ شہر کے ہسپتال دورہو نے کیوجہ سے سیریس مریض راستے میں ہی دم توڑ دیتے ہیں اگر صورتحا ل اسی طرح رہی اوربہتر طریقے سے علاج معالجہ کی فراہمی اور خواتین سمیت تمام سٹاف کی ریگو لر مو جو دگی ممکن نہ ہو ئی تو وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے احتجاج کر نے اور دھر نا دینے سے دریغ نہیں کر ینگے، علاقے کے لوگوں نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ این اے 29کے ایم این اے مراد سعید اور انکا سکرٹری خو رشید کی مداخلت پر بعض عملہ ڈیو ٹی نہیں دے رہاعوام کا کہنا ہے کہ ایک طرف وہ اسٹیج پراور ٹاک شو ز میں کر پشن کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کے بلند وبانگ دعوے کر تے ہیں جبکہ حقیقت میں یہی حال ہے،مذکورہ عوام نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر ویز خٹک،وزیر صحت شہرام تر کئی،ایم پی اے عزیزاللہ گران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے منشور کیمطابق علاقے کے غریب لو گوں کو بہتر صحت سہولیات کی فراہمی ممکن بنا ئیں۔
776 total views, no views today


