سوات (سوا ت نیوزڈاٹ کام )ملین مارچ مردان کیلئے تیاریاں جاری ، معارف القرآن لنڈیکس میں پروگرام کا انعقاد ، جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدر خطاب کریں گے ، جمعیت علماء اسلام سوات کا ملین مارچ مردان کیلئے تیاریاں جاری ہے اور آج بعدا ز نماز عشاء مدرسہ معارف القرآن لنڈیکس میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس سے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبدالغفور حیدری خطاب کریں گے ، سوات کے سابق امیر مولانا حجت اللہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ملین مارچ کے حوالے آج مدرسہ معارف القرآن لنڈیکس میں بعد از نماز عشاء تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مرکزی قائدین جن میں مولانا عبدالغفور حیدر ، سابق ایم این اے مولانا محمد قاسم اور ناظم انتخابات مولانا راشد محمود کارکنوں سے خطاب کریں گے ، انہوں نے کارکنوں پر بھی زور دیا کہ وہ تقریب میں بھر شرکت کریں تاکہ وہ ملین مارچ کے حوالے ہونے والے تقریب کو کامیاب بنائیں ۔
3,728 total views, 2 views today
Comments