سوات(خورشید علی )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے متوقع دورہ سوات کیلئے اہم اجلاس ڈی سی سوات کے افس میں منعقد ہوا ، اجلاس کی سربراہی ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب اسلم رضا نے کی، اس موقع پرپولیس سمیت دیگر محکموں کے اعلیٰ افیسران بھی موجود تھے، ڈی سی سوات نے وزیراعلیٰ کے دورہ سوات کے موقع پر ملاقاتوں اور پروگرام کے حوالے اہم ہدایات بھی جاری کردی ہے، ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ 16 فروری کو سوات کا دورہ کرینگے ، جہاں پر وہ سوات پریس کلب کے صحافیوں سے ملاقات اور خپل کور فائونڈیشن میں خطاب کرینگے ، دورہ کیلئے سیکورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا ۔
1,887 total views, no views today
Comments



