تحریر رفیع اللہ
سوشل میڈیا کو سینکڑوں لوگوں نے الگ الگ مقاصد کیلئے استعمال کیا لیکن اس فضل ربی پختون یار (معروف سوشل ورکر اور اینکر سوات نیوز) اور اس کے دوست خورشید علی( سوات پریس کلب کے جنرل سیکرٹری) نے اپنے پروگرام “اخلاص” جو کہ سوات نیوز ڈاٹ کام کے پیج سے نشر ھوتا ھے, کے پلیٹ فارم سے ھزاروں غریب, ناچار اور تنگ دستوں کی بہترین اور مفت علاج کا انتظام کیا..
فضل ربی پختون یار ایک نہایت حساس طبعیت کے مالک ھے, ھر کسی کے تکلیف کو اپنا تکلیف خیال کرتے ھیں…
پختون یار آیدھی, خطرناک مرض میں مبتلا غریب مریضوں کھوج لگاتا ھے, اپنے چھوٹی سوزوکی گاڈی میں بیٹھتا ھے, مریض کے گھر پہنچ جاتا ھے, اور وہی اس کے گھر میں اپنا “اخلاص” ریکارڈ کرتا ھے اور اپنے ھم وطن دوستوں اور مسافر بھائیوں سے مدد کی اپیل کرتا ھے, دفتر پہنچتاھے, ساجد کو ویڈیو دے کر ایڈٹ کرواتا ھے اور آپلوڈ کردیتا ھے… چونکہ سوات نیوز ڈاٹ کام کے فالورز اور فضل ربی پختونیار کے چاھنے والے دس لاکھ سے زیادہ ھے, تو منٹوں میں ویڈیو لاکھوں لوگ دیکھ اور شیئر کرتے ھیں اور پھر فضل ربی کا فون مصروف ھوجاتا ھے, دیکھتے ھی دیکھتے درد دل رکھنے والے حضرات مریض کی مکمل صحت یابی تک خرچ بھیج دیتے ھیں, اور ایک دفعہ پھر اسی رقم کو لیکے فضل ربی دوبارہ اس مریض کے گھر پہنچ جاتا ھے اور مطلوبہ علاج کا طریقہ کار شروع ھوجاتا ھے…
علاج چاھے ھزاروں میں ھو یا لاکھوں میں اس بندے کو آج تک کسی کے علاج میں ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑا…
میں جب بھی ان سے ملا ھو تو میں کہتا ھو کہ یار تو تو ضرور جنت جائیگا.
اج تک اس بندے نے کوئی 1300 کے قریب ایسے لوگوں کو علاج کیلئے پیسے جمع کر دئے ھیں جو مرض میں موت کے فرشتے کا انتظار کر رھے تھے, سینکڑوں بچوں کو کام سے نکلواکر سکول میں داخل کروایا ھے اور اج بھی کافی گھرانوں کو اپنے کندھے پر راشن پہنچا رھا ھے…
اس بندے کے پاس ھر مریض کی الگ الگ سٹوری ھے, ھر قصہ میں لاچارگی, بے بسی, کسم پرسی, احساس اور درد ھے, اور یہ درد رکھنے والے انسان نے اپنی زندگی اس کار خیر میں وقف کردی ھے..
ضرورت اس بات کی ہے کہ ان کے اس مشن کو جاری و ساری رکھا جائے اور اس میں اپنا حصہ ڈالاجائے ۔فضل ربی جیسی ہستی کی عزت ہر دل میں ایک احساس کی طرح موجود رہے
فضل ربی نے انسانوں کی اتنی خدمت کی کہ وہ تمام انسانیت کو اپنا مقروض کرگئے۔اب یہ ہم سب کا فرض ہے کہ وہ جو چراغ روشن کر رہے ھیں، اسے روشن رکھیں۔
آپ اس کر پروگرامز www.swatnews.com پر دیکھ سکتے ہیں.
ملک بھر کے صحافی حضرات, بلاگرز, سوشل ایکٹوسٹ اور طلباء سے گزارش ھے کہ ان کے کام کو کوریج اور تشہیر کرے تاکہ ان کے خدمات کا حق ادا کیا جاسکے.
اللہ تعالی فضل ربی پختون یار, خورشید علی اور ان کے ایڈیٹر ساجد علی کو مزید ھمت اور توفیق دے آمین.
https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=2522072611197122&id=250405468363859
2,832 total views, 2 views today