مینگورہ، سوات میں خاتون سمیت مزید چارافرد ڈینگی وائرس کی تصد یق ہو گئی جس کے بعد متاثرہ افرد کی تعداد 253ہو گئی ۔ محکمہ صحت سوات کے تر جمان ڈاکٹر حیدرعلی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران میں تیس سالہ شیر علی سکنہ شا نگلہ، سینتیس سالہ عامر باچا سکنہ امانکوٹ ، چودہ سالہ شیما سکنہ فیض آباد اور چالیس سالہ خائستہ سکنہ کڑاکڑ میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد اُن کو طبی امداد کیلئے سیدوشر یف ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا
852 total views, no views today
Comments


