سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)دبئی میں انٹرنیشنل مقابلوں میں تیسری پوزیشن لینے والی سوات کی آٹھ سالہ تائیکوانڈو چیمپئن عائشہ ایاز پر انعامات کی بارش ہو گئی، ایک لاکھ سینئر صوبائی وزیر اور دو لاکھ وزیر اعلیٰ نے دے دئے، تفصیلات کے مطابق سوات سے تعلق رکھنے والی آٹھ سالہ عائشہ ایاز نے دبئی کے بین الاقوامی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کرلی، وطن واپسی پر شاندار استقبال بھی ہوا جبکہ گذشتہ روز صوبائی وزیر عاطف خان سے ان کی ملاقات ہوئی،عاطف خان نے ننھی عائشہ کی کامیابی کو سراہا اور انہیں ایک لاکھ روپے کا چیک دے دیا جبکہ وزیر اعلیٰ محمود خان سے بھی عائشہ کی ملاقات ہوئی جہاں پر وزیر اعلیٰ نے انہیں دو لاکھ روپے کا چیک دے دیا۔آٹھ سالہ عائشہ ایاز نے مستقبل میں بھی اسی طرح محنت اور جیت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
2,649 total views, no views today



