سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)ڈبلیو ایس ایس سی کی ملازمین کے تنخواہوں میں ڈھائی ہزار روپے اضافے اور دو ورکروں کیلئے عمرہ پیکج کا اعلان کرنے پر تمام واسا اور میونسپل ملازمین نے چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان اور صوبائی حکومت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے اس سلسلے میں ودودیہ ہال سیدو شریف میں ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ کے زیر اہتمام ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈیڈیک کے چیئرمین فضل حکیم خان نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں ڈھائی ہزار روپے کے اضافے کا اعلان کیا اور انکی تنخواہیں 15 ہزار سے بڑھا کر ساڑھے سترہ ہزار روپے کردی گئیں اس موقع پر فضل حکیم خان کے علاوہ تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان، ڈبلیو ایس ایس سی کے سی ای او شیدا محمد خان، سوات پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم، منیجر ایڈمن آصف شیراز ، بورڈ آف ڈائریکٹر کے چیئرمین اختر خان ایڈوکیٹ، متحدہ محاذ یونین کے چیئرمین تحصیل کونسلر خالد محمود، صدر بخت کرم، جمیل خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ڈبلیو ایس ایس سی سوات پورے صوبے میں نمبر ون کی پوزیشن پر ہے اور پورے صوبے کیلئے مثال ہے فضل حکیم خان نے کہا کہ صوبائی حکومت ڈبلیو ایس ایس سی مینگورہ سوات کے مسائل حل کرنے میں بھر پور دلچسپی لے رہی ہے اور ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھارہی ہے اور آج سے ان ملازمین کیلئے دو عمروں کا اعلان کیا جن میں بخت کرم اور عرفان کا قرعہ میں نکل آیا اور دونوں کو جلد ہی عمرہ پر بھیجا جائیگاانہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے وی آئی پی کلچر کا خاتمہ کر دیا ہے اور طاقتور کی بجائے کمزور کی حکمرانی قائم کردی ہے ہم نے ریلیف کی شروعات نچلے طبقے سے کی ہیں پہلے سرکاری دفاتر میں امیر لوگوں کو حج اور عمرہ پر بھیجا جاتا مگر اب صوبائی حکومت نے درجہ چہارم کو یہ سعادت دینے کا فیصلہ کیا ہے اور افسران کو بیچ سے نکال دیا ہے ہم محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو گرمی سردی اور بارشوں کے باوجود سخت محنت کرکے رزق حلال کماتے ہیں اس موقع پر فضل حکیم خان نے ڈبلیو ایس ایس سی ملازمین کی تنخواہوں میں ڈھائی ہزار روپے اضافے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ ڈبلیو ایس ایس سی کا کردار قابل تعریف ہے اور وہ معاشرے میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
1,483 total views, 2 views today