مینگور،سوات سے اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی سید جعفرشاہ نے مٹلتان ہائیڈروپروجیکٹ کی منسوخی ، بحرین گجرگبرال روڈکی تعمیر میں سست روی اور مینگورہ تاباغ ڈھیرئی روڈکی عدم تعمیر کے خلاف صوبائی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی،ایم پی اے سید جعفرشاہ نے میڈیا کو بتایا کہ صوبائی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرنے کا مقصدسوات کے اہم مسائل کو اسمبلی فلور پر اجاگر کرنا ہے تاکہ یہ مسائل حل ہوسکے،انہوں نے کہاکہ مٹلتان ہائیڈروپروجیکٹ کے لئے 22ارب روپے جبکہ سڑکوں کی تعمیر کے لئے اے این پی دورحکومت میں 9ارب روپے مختص کردئے گئے تھے تاکہ یہ رقم فوری طور پر ریلیز کردی جائے ،انہوں نے کہاکہ تحریک التوا میں بتایا گیا ہے کہ مٹلتان پروجیکٹ اے ڈی پی میں شامل سکیم ہے اور سابق وزیر اعلیٰ امیر حیدرخان ہوتی نے اس کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا اس پروجیکٹ کے لئے کروڑوں روپے کی لاگت سے اراضی بھی خریدی گئی ہے اور ڈائریکٹر سمیت دیگرعملہ کی تعیناتی بھی ہوئی ہے اور اس پراجیکٹ کے لئے 22ارب روپے مختص ہیں جس میں دو اسپتال،کالج،پارک اور مقامی افراد کو دس فیصد روزگار کا کوٹہ بھی مختص ہے ،انہوں نے کہاکہ تحریک التوا میں ملالہ یوسفزئی کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کے نام سے وومن یونیورسٹی کے قیام کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔
908 total views, no views today


