سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان خان نے کہا ہے کہ خپل کورفاونڈیشن کے ویلج ٹو کیلئے پانچ کروڑ روپے مختص کئے ہیں، صوبے کو غربت کی لکیر سے نکالنے کیلئے بھرپورکوششیں کرونگا، فاٹا عوام کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرینگے، جب بھی عمران خان سے ملاہوں توانہوں غریبوں کیلئے کچھ کرنے کا کہا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے خپل کور فاوئڈیشن کے نو تعمیر شدہ ویلج اور نئے جنرل بس سٹینڈ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیرا علیٰ محمود خان نے کہا کہ عمران خان نے مجھے غریب عوام کی خدمت اور مسائل کے حل ٹاسک دیا ہے جسے ہر صورت پوراکرینگے، انہوں نے کہا کہ پشاور میں غریب عوام کیلئے شلٹر ہوم بنایا ہے ، اب ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں شلٹرہوم بنائیں گے ، انہوں نے کہا کہ ہر صبح اٹھ کر غریب عوام کی فلا ح وبہبود کیلئے سوچتاہوں، انہوں نے کہا کہ خپل کور فاونڈیشن کے ویلج کیلئے پانچ کروڑ روپے مختص کئے ہیں،جبکہ ادارے کی مستقل امدنی کیلئے خپل کور فاونڈیشن کو زکواۃ فنڈز سے پچاس لاکھ روپے دینگے تاکہ اس رقم کو استعمال میں لاکر امدنی کا ذریعہ بنائیں اس سے س ادارے کے اخراجات پورے کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ فاٹا جواب صوبے میں ضم ہو چکا ہے ان کی تعمیر وترقی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کررہے ہیں، تاکہ ان کی محرومیوں کاازالہ ہو سکے ، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں صرف سوات اور مالاکنڈڈویژن کا وزیر اعلی نہیں بلکہ ثابت کرونگا کہ میں پورے صوبے کا وزیراعلیٰ ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ صوبے سے غربت ختم کرنے کیلئے بھر پور اقدامات کررہے ہیں،وزیر اعلیٰ نے مخیر حضرات سے بھی فلاحی اداروں کیساتھ بھر پور مالی معاونت کرنے کی اپیل کردی ۔
1,373 total views, 2 views today