سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)شہید صحافی موسیٰ خانخیل کی دسویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی ، پریس کلب میں سادہ تقریب ، گذشتہ روز سوا ت پریس کلب میں شہید صحافی موسیٰ خانخیل کی دسویں برسی منائی گئی ، اس موقع پر سوا ت پریس کلب کے چیئرمین شہزاد عالم ، یونین آف جرنلسٹ کے صدر فضل رحیم خان ، سابق صدر حضرت بلال ، سابق چیئرمین رشید اقبال ، جیو نیوز کے بیوروچیف محبوب علی یوسفزئی ، پریس کلب کے جنرل سیکرٹری خورشید علی اور دیگر خطاب کرتے ہوئے شہید موسیٰ خانخیل کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کی گئی اور انکے روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا خوانی کی گئی، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ موسیٰ خانخیل نے سوات میں آمن کے قیام کے لئے بے تحاشہ قربانی دی ہے اور یہاں تک کے اپنے خون کا بھی نذرانہ پیش کیا
1,508 total views, 2 views today