کالام(سوات نیوزڈاٹ کام) اشو مٹلتان کی سڑکیں برف باری کے باعث چھ دنوں سے بند۔ بازاروں میں اشیائے ضروریہ کی قلت۔ مقامی لوگ مشکلات سے دوچار۔ تفصیلات کے مطابق سوات کی وادی اشو اور مٹلتان کی رابطہ سڑک مختلف مقامات پر برفانی تودے گرنے کے باعث چھ دنوں سے بدستور بند ہے۔ جبکہ مشینری راستے میں خراب پڑی ہیں۔ سڑکیں بند ہونے کے باعث مقامی بازاروں میں اشیاء ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی۔ مریضوں کو میلوں دور پیدل کالام سول ہسپتال لے جایا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
1,390 total views, no views today
Comments



