بریکوٹ ، پاکستان پیپلز پارٹی پا رلینٹرین ضلع سوات کے ترجمان ڈاکٹر پرنس فضل رحمن نے کہاہے ، محکمہ جنگلات کے ڈویثرنل کنزرویٹر ریاست سوات کے وقت سہولیات سے سواتی عوام محروم کر با چاہتے ہیں ، ریاست سوات نے سوات کے عوام جنگلات میں لوکل کوٹہ کا نظام رائج کیا تھا ، مگر محکمہ فارسٹ کے ڈویثرنل کنزر ویٹر ان لوکل کوٹہ کیلئے قانونی طریقہ کار کے مطابق درخواستیں ان کے دفتر میں گزشتہ کئی مہینوں سے سرد خانے کے نظر ہے ، جس کے باعث سوات کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کیا ، انہوں نے کہا کہ ریاست سوات کے دور سے سوات کے عوام کیلئے جنگلات میں اپنے استعمال ینعئی مکانات اور دکانات وغیر ہ اپنے استعمال کیلئے لوکل کوٹہ کے قانونی طریقہ کار اور محکمہ فارسٹ کے قواعد وضوابط کے مطابق درخواست سلیپر فراہمی کا ایک قانون رائج ہے ،۔ مگر فارسٹ کے ڈویثرنل کنزرویٹر افسراللہ وزیر نے سوات کے عوام کو مہیا کردہ سہولت اور حق غصب کر نے کا سلسلہ جاری رکھا ہے ، کیونکہ ان لوکل کوٹہ کیلئے محکمہ فارسٹ کے قانون کے مطابق فارسٹ گارڈ سے رینج افسر، ڈی ایف او ، تمام عملے کے تصدیق کے بعد سلیپر فراہم ہوجا تا ہے ۔ مگر گزشتہ کئی مہینوں سے محکمہ فارسٹ کے ڈویژ نل افسر نے اپنے حکم پر سوات کے عوام کے حقوق پر مسلسل چشم پوشی اختیا ر کر چکے ہیں ، کیونکہ اس وقت لوکل کوٹہ کیلئے سوات کے کافی لوگوں نے درخواستیں دی ہیں تمام قانونی تقاضے پور ے کر نے باوجود ڈیثرنل کنزر ویٹر افسراللہ وزیر کے دفتر میں درخواستیں دی ہیں اور اس پر عملی طور پر کوئی کاروائی نہیں ہو رہی جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور محکمہ فارسٹ کے اعلی حکام سے پر زور مطالبہ کر تے ہو ئے کہا کہسوات کے عوا م کے ساتھ مذید ناانصافی بند کیا جائے اور فوری طور جو درخواستیں جمع کئے گئے ہیں ان پر کاروائی شروع کی جائے ورنہ راست اقدام اٹھانے سے گریز نہیں کریں ۔
1,122 total views, no views today


