مینگورہ, محلہ شریف آبادگندگی کے ڈھیرمیں تبدیل،نکاسئی آب کا ناقص نظام مشکلات میں اضافے کا سبب بننے لگا،میونسپل کمیٹی والوں نے آنکھیں موڑ لیں،علاقے کی صفائی ستھرائی پر فوری توجہ دی جائے،مینگورہ شہر کے وسط میں موجود گنجان آبادمحلہ شریف آبادمیں صفائی ستھرائی کا نظام انتہائی ناقص ہے جس سے لوگوں کو شدیدپریشانی کا سامنا ہے،اس حوالے سے مذکورہ محلے کے رہائشی اورآل سوات اخبار فروش یونین کے جنرل سیکرٹری سمین خان نے بتایا کہ میونسپل کمیٹی کی جانب سے صفائی ستھرائی کی مہمات چلانے کے دعوے صرف زبانی حد تک محدودہیں کیونکہ محلہ شریف آبا دمیں عرصہ درازسے گندگی کے ڈھیرپڑے نظر آرہے ہیں جن کی طرف تاحال میونسپل کمیٹی والوں نے کوئی توجہ نہیں دی ،انہوں نے کہاکہ گلی نمبر دس سمیت پورے محلے میں قدم قدم پرگندگی ہی گندگی پڑی ہے جبکہ بڑے نالے کا ساراگندہ پانی گھروں میں داخل ہوکر نقصانات کا سبب بن رہا ہے،انہوں نے ٹی ایم اے حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپرمحلہ شریف آباد کی صفائی ستھرائی کا انتظام کریں بصورت دیگرعوام احتجاج کرنے پر مجبورہوجائیں گے۔
774 total views, no views today


