سوات(خورشید علی)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمودخان نے کالام ڈگری کالج ، باغ ڈھیرئی کالج اور چارباغ کالج سوات کی باقاعدہ منظوری ۔احکامات جاری کردئیے ہیں ۔سیکرٹریٹ پشاور زرائع کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے ممبران اسمبلی کے مطالبہ پر تین ڈگری کالجز کی منظوری دیدی ہے ۔ یہ ڈگری کالج باغ ڈھیرئی ، چارباغ اور کالام میں تعمیر کئے جائیں گے ۔ یہ تینوں ڈگری کالجز این اے 2 اور پی کے 2 اور 3 میں تعمیر کئے جائیں گے ۔ ڈگری کالجز کے قیام۔کیلئے سمری منظور اور نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے
1,744 total views, no views today
Comments



