مینگورہ، یتیم سوات بھر میں پہلے ناروا بجلی کا لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا ‘ جس کو روکنے کیلئے منتخب ممبران نے کوئی قدم نہیں اٹھایا ‘ اب جبکہ گزشتہ دو دونوں سے بارش اور موسم میں تبدیلی آتے ہی مینگورہ شہر اور گردونواح میں گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پہلے مرحلے میں 21گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔جس میں بتدریج اضافہ کا خدشہ اور پھر مکمل طور پر بند ہوجائے گا‘ گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے
‘ جبکہ محکمہ گیس سے 9240175سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ انہیں اس سلسلے میں کوئی خبر نہیں‘ سوات سے منتخب قومی اسمبلی کے ممبر مراد سعید کو دھرنوں سے فرصت نہیں جبکہ ان کے حلقہ کے عوام کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے‘ سوات بھر کے غیور عوام نے سپیکر قومی اسمبلی سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مراد سعید کا استعفیٰ منظور کریں تاکہ سوات کے عوام اپنے لئے اور اپنے مسائل سے با خبر نمائندہ چن سکے اور اس سے عوام کو چھٹکارا مل سکے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سوات بھر میں کسی بھی وقت لوگ سڑکوں پر نکل کر ان سے زبردستی مستعفی ہونے کا مطالبہ کریں گے۔
407 total views, no views today


