سوات(خورشید علی )ایک طرف انڈیا اور پاکستان میں۔جنگ کی صورتحال۔دوسری طرف ہندوستانی۔وفد پٹھانوں کے علاقہ پہنچ گیا ۔ ہندوستان سے سکھ مذہبی رہنما نرمل سنگھ(تمغہ پدھم شری انڈیا) نے وفدکے ہمراہ بونیر کا دورہ کیا۔نرمل سنگھ صاحب نےڈپٹی کمشنربونیر شفیع اللہ خان سے ڈپٹی کمشنر آفس ڈگرمیں ملاقات کی۔پاکستان بننے کے بعدگولڈن ٹیمپل کے وفد کایہ پہلا دورہ خیبرپختونخواہے۔ڈی سی افس بونیر میں سوات نیوز ڈاٹ کام۔کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وفد کے سربراہ نرمل۔سنگھ نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان پڑوسی ہیں ان کو امن۔کیساتھ رہنا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ سکھ وفد امن کا پیغام لیکر ایا ہے۔ وفد کے سربراہ نے کہا کہ بونیر میں ہمیں نہایت محبت اورہرجگہ سے اپنائیت اورمہمان نوازی ملی۔یہاں کے لوگ امن پسند اورعلاقہ نہایت خوبصورت ہے۔انہوں۔نے کہا کہ سکھوں اور پختونوں کے درمیان بھائی چارہ دیکھ کر دل خوش ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں اقلیتوں کیساتھ اچھا سلوک ہوتا ہے ۔ جس پر تمام سکھ کمیونٹی خوش ہیں ۔
2,774 total views, no views today



