سوات(خورشید علی )وزیراعلیٰ محمود خان نے تین ڈگری کالجز کا نوٹیفیکشین جاری کیا تو ایک ایم این اے اور دو ایم پی ایز میدان میں نکل ائے ، اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس سے کریڈٹ لینے کیلئے پوسٹیں شئیر کردیں اب یہ کالجز کس ایم پی ایز اور کس ایم این ایز کی سفارش پر منظور کئے ، وزیر اعلیٰ محمود خان خود اس حوالے سے اگر اعلان کریں تو سوات کے حلقہ پی کے 2 ، 3 اور این اے 2 کے عوام مطمئن ہو جائیں گے، حلقہ پی کے 2 کے ایم پی اے میاں شرافت علی کہتے ہیں کالام اور باغ ڈھیری میں منظور ہونے والے کالجز ان کی کامیابی ہے حلقہ پی کے 3 کے ایم پی اے سردار خان کہتے ہیں چارباغ میں منظور ہونے والا کالجز ان کی کامیابی ہے جبکہ حلقہ این اے 2 سے کامیاب ہونے والے ڈاکٹر حیدر علی کہتےہیں یہ تینوں کالجز ان کی سفارش پر منظور ہوئے اور نوٹیفکیشن جاری ہوئے ، اب وزیر اعلیٰ ان تینوں کے درمیان فیصلہ کریں کس کے کہنے پر یہ تین کالجز منظور ہوئے ، لیکن یہ بات طے ہے جس کسی کے بھی سفارش پر یہ منظور ہوئے وزیراعلیٰ نے بہترین فیصلہ اور اعلان کیا ، اس فیصلے سے کالام سے لیکر چارباغ تک تین کالجز قائم ہونگے جس سے طلبائ کو بہت زیادہ فائدہ پہنچے گا۔
1,683 total views, no views today



