نیو دہلی: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ ہلاک ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 2 بھارتی پائلٹ ہلاک ہوگئےواضح رہے کہ گزشتہ سال اسی طرح کے حادثات میں بھارت کے 7 لڑاکا طیارے گر کر تباہ ہوگئے تھے اور 2 پائلٹ ہلاک ہوئے تھے جب کہ چند روز قبل بھی ریاست اتر پردیش میں انڈین ائر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا تاہم پائلٹ جان بچانے میں کامیاب ہوگیا
2,434 total views, no views today
Comments



