نئی دہلی(ان لائن)بھارت نے پاکستان کی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی اور نام نہاد ائیر اسٹرائیکس کا دعویٰ کیا جس کاپاکستان کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل غفور کی پریس کانفرنس نے بھارت کو سوچنے پر مجور کر دیا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی واضح پیغام دیا کہ اس بار حملہ کرنے کی جگہ اور وقت کا انتخاب ہم خود کریں گے۔
حکومت اور پاک فوج کے ایک پیج پر ہونے کے بعد بھارت بھی ڈرنے لگا یہی وجہ ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا اہم بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ ہم ائیراسٹرائیکس کے بعد پاکستان سے مزید کشیدگی نہیں چاہتے۔بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب سے بھی ملاقات کی۔سشما سوراج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کاروائی کا مقصد دہشت گردوں کے خلاف کاروائی تھا تاکہ بھارت میں دہشت گردی کا خاتمہ کیا جا سکے لیکن ہم پاکستان کے ساتھ مزید کشیدگی نہیں چاہتے۔
1,440 total views, no views today



