دیر(سوات نیوزڈاٹ کام )دیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا ہنگامی اجلاس حاجی محمد سلطان دیرلالا جی کی زیرصدارت مرکزی دفتر اعجاز آباد گلبہار میں منعقد ہوا جس میں جارح بھارتی فوج کے اسلحہ ڈپو کو اڑانے اور اسکے دو جنگی طیاروں کو گرانے کے علاوہ پائلٹ کو بھی گرفتار کرکے مودی کو سرپرائز دینے کا وعدہ پورا کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا اور اعلان کیا گیا کہ پاک بھارت جنگ چھڑنے کی صورت میں دیر پائیں و بالا سے حسب روایت ایک بڑا لشکر مانسہرہ کے راستے آزاد کشمیر روانہ ہو گا اور پاک فوج کو اپنی خدمات پیش کرکے اسکے شانہ بشانہ محاذ جنگ پر لڑے گا انہوں نے کہا کہ 1948ء میں بھی دیر کے ہزاروں قبائل کشمیری بہن بھائیوں کی مدد کو پہنچے اور بھارتی فوج کی اینٹ سے اینٹ بجائی جس کا ثبوت دھیر کوٹ میں اہلیان دیر کے 300سے زائد شہداء کی قبریں ہیں اور اگر سازش کے تحت پسپا بھارت کی اپیل پر جنگ بندی نہ کی جاتی تو آج کشمیر مکمل آزاد ہوتا انہوں نے مطالبہ کیا کہ جنگ چھڑنے کی صورت میں فیصلہ کن حملہ ہونا چاہئے اور گورداسپور کے مسلم اکثریتی ضلع سے کشمیر کیلئے سپلائی لائن کاٹ کر اسکی فتح یقینی بنانا چاہئے تاکہ کشمیریوں پر بھارت کے ظلم و ستم کا خاتمہ ہو اور بھارت میں دوسری اقلیتوں کی آزادی کی راہ بھی ہموار ہو۔
1,136 total views, no views today



