سوات(سوات نیوزڈاٹ کام)شانگلہ پولیس کے زیر اہتمام جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت گرینڈ آپریشن شروع کیا گیا ہے جس کے تحت ضلع کے بشام ، الپوری سرکل اور پورن کے گرد و نواح شواڑ ، ڈہری ، سیر،شہتوت، شین سر،مال سر گڑ بندئی، سور ازغو، کولالئی اور پہاڑی علاقوں میں پولیس کے اسپیشل کمانڈوز پوری مستعدی سے مصروف عمل ہوگئے ہیں تینوں سرکلوں کے گرد و نواح میں داخلی و خارجی راستوں پر کمانڈو ٹروپس کی سخت چیکنگ بھی شروع کی جاچکی ہے آپریشن کے دوران کئی جرائم پیشہ افراد اور اشتہاری مجرم ہونے کے علاوہ غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے ضلعی پولیس سربراہ رسول شاہ کے خصوصی احکامات پر آ رآر ایف کمانڈوز، ایلیٹ فورس ، لیڈیز پولیس ، بی ڈی اسی سکواڈ ، سپیشل برانچ اور ڈی ایس بی کے جوانوں نے تینوں سرکلوں اور گرد و نواح میں سماج دشمن عناصر ،مفروروں، جرائم پیشہ افراد، انڈر ورلڈنیٹ ورکس ، اسلحہ سملنگ ریکٹس اور نوجوان نسل کو منشیات کے ذریعے تباہی و بربادی کے راستے پر لے جانے والے موت کے سوداگروں کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر کاروائی کرتے ہوئے کمانڈوز اور آپریشن فورس نے داخلی و خارجی مقامات کو قبضہ میں لیکر سخت چیکنگ شروع کی ہے اور درجنوں مشتبہ گرفتار کر لئے ہیں جبکہ سرچ آپریشن اور تلاشی کے دوران کرایہ داران ایکٹ کے تحت کرایہ پر رہائش پذیر لوگوں کے مکانات کو چیک کرتے ہوئے کئی مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا اور مقدمات رجسٹر کئے گئے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران حساس مقامات کی ناقص سیکورٹی کی بناء پر متعلقہ حکام کی سرزنش کے علاوہ مقدمات بھی درج کئے گئے ہیں ڈی پی او شانگلہ رسول شاہ نے آپریشن میں پولیس جوانوں کی مستعدی اور شہریوں کے بھرپور تعاؤن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائیاں جاری رہیں گی انہوں نے امید ظاہر کی کہ عوام جرائم، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک پرامن اور فلاحی اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئے آپریشن کی مکمل کامیابی تک پولیس فورس سے بھرپور تعاؤن جاری رکھیں گے انہوں نے واضح کیا کہ اقوام کی پائیدار ترقی اور خوشحالی پرامن ماحول اور جرائم سے پاک معاشرے میں ممکن ہے جس کیلئے پولیس جوان کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
1,540 total views, no views today



