مٹہ ( رحیم خان سے )مٹہ میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کی زیر اہتمام ایمرجنسی حالات کی پیش نظر لوگوں کی خون ٹیسٹ اور رجسٹریشن مہم شروع کرنے کا باقاعدہ فیصلہ کیا گیا خون ٹیسٹ مہم میں ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ کے تمام ڈاکٹرز اور سٹاف پاکستان زندہ باد موومنٹ کی شانہ بشانہ ہونگے ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم کے میڈیا سے بات چیت اس سلسلے میں مٹہ ہسپتال میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کے قائدین اور ہسپتال کے ذمہ داروں کے درمیان بات چیت ہوئی تفصیلات کی مطابق پاکستان زندہ باد موومنٹ کی زیر اہتمام موجودہ حالات کی پیش نظر مٹہ تحصیل میں عوام کی طرف سے ایمرجنسی کی صورتحال میں خون دینے کیلئے مٹہ تحصیل میں خون کی ٹیسٹ اور رجسٹریشن مہم کی بارے میں گذشتہ روز ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ میں ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان زندہ باد موومنٹ کے صدر بہادر خان چیرمین اعجاز پشتون اور دیگر قائدین نے شرکت کی اجلاس میں ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز اور سٹاف نے بھی شرکت کی اجلاس میں اس مہم کیلئے پروگرام کو حتمی شکل دی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ اس مہم کیلئے ذاکر خان شہید ہسپتال مٹہ کے تمام ڈاکٹرز اور سٹاف پاکستان زندہ باد موومنٹ کیساتھ شانہ بشانہ ہوگی اور اس قومی فرض میں اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے اس سلسلے میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اس مہم کی اغاز منگل کی روز بہادر خان سٹی بریم میں پہلے کیمپ سے ہوگی جس میں لوگوں کی خون کی ٹیسٹ اور رجسٹریشن ہوگی جبکہ بروز بدھ وادی شور بروز جمعرات گوالیرئی اوربروز جمعہ راحت کوٹ میں کیمپوں کی انعقاد کی جایئگی اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محمد سلیم پاکستان زند ہ باد موومنٹ کے صدر بہادر خان چیر مین اعجاز پشتون نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس مہم میں بھر پور حصہ لیکر اس مہم کو کامیاب بنائیں اور اس قومی کام میں حصہ لیں انہوں نے کہا کہ پہلے مراحلے میں لوگوں کی خون کی ٹیسٹ اور رجسٹریشن کی جایئگی اور اگر پھر ضرورت پڑ گئی تو ایمرجنسی میں ان لوگوں کو بعد میں بلاکر ان سے خون لیا جایئگا جو پاک فوج اور محاذوں پر پاکستان کی حفاظت کیلئے جہاد کرنے والوں کی کام اجایئگی یاد رہے کہ یہ کیمپ صبح دس بجے شروع ہوگی اس موقع پر یہ بھی کہاں گیا کہ یہ مہم اگے بھی جاری رہیگی اور دیگر علاقوں میں بھی اس طرح کی کیمپوں کی انعقاد کی جایئگی
2,246 total views, no views today



