سوات، صوبہ خیبرپختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری برائے پاپولیشن ایم پی اے نادیہ خان نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے ، تحریک انصاف اور کرپشن ایک ساتھ نہیں چل سکتے ، پارٹی کارکن تحریک انصاف کااصلاحاتی ایجنڈے کو دوام دینے میں بھرپور کردار ادا کریں ، حلقہ پی کے 86 کا معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنے کیلئے عمران خان کو آگاہ کریں گے
عوام نے تحریک انصاف کو تبدیلی کیلئے مینڈیٹ دیا ہے اور تبدیلی ہی تحریک انصاف کاہدف ہے ، عوام کیلئے تحریک انصاف کے دروازے کھلے ہیں کارکنان آپس میں چھوٹے موٹے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر عظیم مقصد کے حصول کیلئے خود کو وقف کریں، ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک انصاف کے دفتر مینگورہ میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر تحریک انصاف تحصیل بابوزئی کے صدر اقبال محمود ، ضلعی جنرل سیکرٹری محمد زیب خان ، شوکت علی ، خورشید خان ، احمد علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا، نادیہ شیر خان نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ تحریک انصاف اور عمران خان کا اصلاحاتی ایجنڈا سے عام لوگوں کو آگاہ کرنے اور اس حوالے سے آگاہی مہم چلائیں تاکہ اصلاحاتی ایجنڈا دوام پکڑ سکے ، انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت عام آدمی کی حالت بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس مقصد کے لئے تمام ضروری اور دستیاب وسائل بروئے کار لارہی ہے انہوں نے کہاوقت کا تقاضہ ہے کہ عوام تحریک انصاف کے اصلاحاتی ایجنڈے کو دوام دینے میں اپنا کردار ادا کریں،انہوں نے کہاکہ کارکن ہی پارٹی کا عظیم سرمایہ ہیں اور پارٹی کارکنوں کو عزت واحترام دی جارہی ہے انہوں نے کہاکہ حلقہ چھیاسی اور محمد زیب کا مسئلہ عمران خان کے سامنے لائیں گے اور اس مسئلے کا بہتر حل نکالنے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہاکہ آپس میں اختلافات میں الجھنے کے بجائے عوام کو حکومتی سہولیات کی فراہمی اور پارٹی کے استحکام کے لئے کوششیں کرنی چاہئے ، کیونکہ لوگوں نے تحریک انصاف کو تبدیلی کیلئے ووٹ دیا تھا اب تبدیلی کا آغاز بھی سرکاری سطح پر کرپشن کے خاتمہ سے ہوگیا ہے کیونکہ کرپشن اور تحریک انصاف ایک ساتھ نہیں چل سکتے اس موقع پر محمد زیب خان ، اقبال محمود اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کیہاکہ ممبران اسمبلی کارکنوں کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے اور کارکنوں کا کوئی بھی کام نہیں ہورہا ہے اگر یہ حالت رہی تو پھرکارکنوں کی استحصال کوئی بھی نہیں بچاسکتا، انہوں نے کہاکہ جب تک کارکنوں کی استحصالی رجحان ختم نہیں ہوتا اس وقت تک پارٹی کا استحکام ممکن نہیں بلدیاتی الیکشن میں بھی کارکنوں کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ، لہٰذا کارکنوں کے اعتماد کو بحال کرنا ہوگا۔۔۔
433 total views, no views today


