مٹہ , مٹہ کے علاقہ کوزہ درشخیلہ میں موٹر سائیکل اور سوزوکی کے درمیان تصادم ،موٹرسائیکل سوار ایک جاں بحق دو افراد زخمی ،ہسپتال منتقل۔ذرائع کے مطابق مٹہ کے علاقہ کوزہ درشخیلہ میں موٹر سائیکل اور سوزوکی نمبرپی ایس ایم 3548 کے درمیان تصادم میں موٹرسائیکل سوار علی شیر ولد محمد رشید سکنہ بیدرہ جاں بحق جبکہ انکا ساتھی اسرار ولد محمد ثواب سکنہ بیدرہ زخمی ہو گئے ،سوزوکی ڈرائیور فضل سبحان ولد سلطان سکندر بھی زخمی ہوگئے جنکو طبی علاج کیلئے مقامی ہسپتال کو پہنچا دیا گیا،حالات خطرے سے باہر بتائی جا تی ہے ۔
1,037 total views, no views today
Comments


